میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) ناظموں والا نظام بہتر تھا عوام کو بنیادی سہولیات سمیت ترقیاتی کام بہتر ہوتے تھے، موجودہ بلدیاتی نظام ناکام گیا ہے شہروں کی بہتری کے بجائے کرپشن کی ہے، ان خیالات کا اظہار میہڑ کےسابق سٹی ناظم سید الطاف حسین شاہ نے نیشنل پریس کلب ميہڑ میں کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن سے پہلے کہا تھا منتخب ہونے کے بعد ملک کو ریاست مدینہ بنائنگے منتخب ہونے کے بعد وعدوں پر عمل نہیں کیا، سندھ صوبے کو نظرانداز کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ہے، بدامنی بڑھ گئی ہے، پولیس پوری طرح ناکام ہوچکی ہے، سیاسی لوگوں کی پسند کی مداخلت کی وجہ سے مجرم آزاد ہوجاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب میہڑ کی پوری ٹیم باصلاحیت اور سینیئر صحافیوں پر مشتمل ہے انہوں نےکہا کہ نیشنل پریس کلب میہڑ کی ٹیم کا نہایت مشکور ہوں جنہوں نے عزت بخشی اس سے پہلے نیشنل پریس کلب ميہڑ کے سینئر صحافی سروان اکبر پہنور، چيئرمين محمد علی شیخ، احمد علی کلہوڑو، عبدالوحید مہیسر نيشنل پريس کلب ميہڑ کی ٹیم اور دیگر بھی موجود تھے۔
![]()