Home / اہم خبریں / میہڑ میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پمز کے چيئرمين سرفراز کلہوڑو کی رہنمائی ميں کشمیریوں اور پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

میہڑ میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پمز کے چيئرمين سرفراز کلہوڑو کی رہنمائی ميں کشمیریوں اور پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پمز کے چيئرمين سرفراز کلہوڑو، وائس چيئرمين محرم علی جانوری کی رہنمائی ميں کشمیریوں اور پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی، ریلی ميں شرکا علی حسن چانڈيو، احمد علی چانڈيو، سجاد علی کھوسو نے نیشنل پریس کلب میہڑ تک ریلی نکالی گئی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر پاکستان کا حصہ ہے بھارت بلاجواز کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، عالمی برادری بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لے کر کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کرانے کیلئے فل فور اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے مطالبہ کیا بے گناہ کشمیریوں کا خون بہانا اور کلسٹر بموں کی بارش کو بند کیا جائے، کشمیریوں کو حق خود اردیت دی جائے، انہوں نے کہا مودی سرکار سن لے پاکستان کی افواج اور عوام ہميشہ کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہيں، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کرتے ہوۓ ہسپتالوں اور تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے