Home / اسلام آباد / حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام

حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کثیر بھارتی افواج کے باعث جنوبی ایشیا بلکہ عالمی امن کیلئے خطرات لاحق ہیں۔ کشمیری انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور دباوٴ کا شکار ہیں۔ یہ بی جے پی کی فاشسٹ حکومت کی جانب سے آر ایس ایس کے پلان پر عمل اور ہندوتوا کی پالیسی کا نفاذ ہے۔ مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی کا نفاذ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتی ہے۔ پاکستان خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاک بحریہ کے بیڑوں نے خلیجی ممالک اور افریقہ کے دوروں میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا ہے۔ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔ کشمیری بھائی مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا نہیں، ہم ساتھ کھڑے ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے