Home / اہم خبریں / سندھ میں گندم کا بحران پیدا کرنے والے عناصروں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے جنہوں نے گندم چھپا کر بحران پیدا کیا۔ سینئر سیاستدان و سابق وزیراعلی سندھ لیاقت علی خان جتوئی

سندھ میں گندم کا بحران پیدا کرنے والے عناصروں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے جنہوں نے گندم چھپا کر بحران پیدا کیا۔ سینئر سیاستدان و سابق وزیراعلی سندھ لیاقت علی خان جتوئی

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعلی سندھ لیاقت علی خان جتوئی نے کہا ہے کہ گندم کا بحران وفاق اور سندھ کی کوتاہیوں کی وجہ سے ہوا جس کے باعث گندم اور آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے گندم کا بحران پیدا کرنے والے عناصروں کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے جنہوں نے گندم چھپا کر یہ بحران پیدا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیٹو جتوئی میں نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کا جینا بہت دشوار ہوگیا ہے مہنگائی کے باعث غربت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میہڑ سمیت پورے سندھ میں ڈرینج کا نظام تباہ ہے کروڑوں روپے کے بجٹ کے باوجود سندھ کے شہر کھنڈرات بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلی سندھ اور وفاقی وزیر رہ چکا ہوں مگر ایسی صورتحال پہلے کبھی نہ تھی جو موجودہ وقت میں ہے۔ ہمارے دور میں صفائی کا نظام اور پانی کی فراہمی روزانہ کے بنیاد پر ہوتی تھی مگر اب صورتحال اس کے بر خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میہڑ سندھ کا تاریخی شہر اور میرا حلقہ ہے مگر امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے ڈکیتیاں اور چوریاں روز کا معمول بن چکی ہیں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی شہری محفوظ نہیں ہیں اس کے ذمہ دار پولیس انتظامیہ ہے اس موقع پر شہری اتحاد چیئرمین نیاز علی برڑو، ڈاکٹر خلیل سکندر کونہارو، بشیر لہڑی، حاجی اصغر چانڈیو، فقير محمد شيخ، رفيق جھتيال، نور جتوئی، اسد سومرو اور دیگر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے