Home / اہم خبریں / کراچی میں حساس اداروں اور پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی مشترکہ کاروائی، بند مکان سے بھاری مقدار میں گولا و بارود اور سیٹلائٹ فون برآمد

کراچی میں حساس اداروں اور پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی مشترکہ کاروائی، بند مکان سے بھاری مقدار میں گولا و بارود اور سیٹلائٹ فون برآمد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں بند مکان سے بھاری مقدار میں گولا و بارود اور سیٹلائٹ فون برآمد، حساس اداروں اور پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے مشترکہ کارروائی کے دوران فیڈرل بی ایریا میں ایک بند مکان سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور سیٹلائٹ فون برآمد کرلیا۔ کراچی میں حساس اداروں اور پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے فیڈرل بی ایریا میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران مکان سے 60 دستی بم، 10 ڈیٹونیٹر، 9 مارٹر گولے، 2 خودکار بندوقیں، 38 ایس ایم جی رائفلز اور ان کے 75 میگزین کے علاوہ بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مکان کئی ماہ سے بند تھا، کارروائی کے دوران سیٹلائٹ فون اور پاسپورٹ بھی ملے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ کسی بڑی کارروائی کے لیے چھپایا گیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عالمی یوم آزادی صحافت پر سید مراد علی شاہ کا صحافیوں کو خراجِ تحسین، آزادیٔ صحافت کو جمہوریت کی بنیاد قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے