تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چین میں پھیلے پراسرا کرونا وائرس کے پیشِ نظر گوگل نے بیجنگ میں موجود اپنا دفتر عارضی طور پر بند کر دیا

چین میں پھیلے پراسرا کرونا وائرس کے پیشِ نظر گوگل نے بیجنگ میں موجود اپنا دفتر عارضی طور پر بند کر دیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چین میں پھیلے پراسرا کرونا وائرس کے پیشِ نظر معروف سرچ انجن کمپنی گوگل نے بیجنگ میں موجود اپنا دفتر عارضی طور پر بند کر دیا۔ گوگل ترجمان کے مطابق چینی حکومت کی ہدایت پر چین کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ اور تائیوان میں بھی اپنے تمام دفاتر بند کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ گوگل نے چین میں موجود ملازمین کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتوں تک اپنے گھروں سے بیٹھ کر فرائض انجام دیں۔ چین نے بھی کورونا وائرس کے پیشِ نظر سال نو کی چھٹیاں بڑھا دی ہیں اور چینی حکومت نے عوام کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پراسرا کورونا وائرس نے جہاں چین میں موجود لوگوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے وہیں چین کو معاشی طور پر بھی بے حد نقصان پہنچایا ہے۔ چین میں دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ مارکیٹ اور چین دنیا کا سب سے بڑا صنعتی مرکز ہے۔ چین میں پر اسرار وائرس کی وجہ سے دنیا کے تقریبا تمام تر صنعت کاروں اور دیگر عالمی کمپنیوں نے چین میں موجود اپنے دفاتر عارضی طور پر بند کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے چین معاشی طور پر بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ واضح رہے کی چین میں پھیلے وائرس سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد متاثر 170 سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سانگھڑ پولیس کی مختلف کارروائیاں، بین الاضلاعی خام سپاری سپلائی کرنے والے گروہ کے 6 ملزمان گرفتار 2100 کلو خام سپاری کا چورا، آئس، گٹکے کی 2370 پڑیاں، 20 لیٹر شراب اور قتل کے مقدمے میں استعمال ہونے والا ٹی ٹی پستول برآمد

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) سانگھڑ پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے