ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافے کے ساتھ فی تولہ نرخ 91 ہزار سے تجاوز کر گئی، سونے کی قیمت میں 550 روپے فی تولہ کا واضح اضافہ ہوگیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 550 روپے اضافے کے بعد سونے کی قیمت 91 ہزار 550 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 472 روپے اضافے کے بعد 78 ہزار 490 روپے ہوگئی۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی نرخوں میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔
![]()