Home / اہم خبریں / کراچی کے صحافیوں نے نامساعد حالات میں بڑی قربانیاں دی ہیں، کراچی پریسں کلب نے ہمیشہ مظلوموں کی ترجمانی کی ہے۔ محمد طارق حسن صدر پاکستان مسلم لیگ (ق)

کراچی کے صحافیوں نے نامساعد حالات میں بڑی قربانیاں دی ہیں، کراچی پریسں کلب نے ہمیشہ مظلوموں کی ترجمانی کی ہے۔ محمد طارق حسن صدر پاکستان مسلم لیگ (ق)

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ کراچی کے صحافیوں نے نامساعد حالات میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور کراچی پریسں کلب نے ہمیشہ مظلوموں کی ترجمانی کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ اور جوائنٹ سیکرٹیری سندھ محمد سلیم قادری کے ہمراہ کراچی پریسں کلب کے نومنتخب صدر محمد امتیازخان فاران، سیکرٹیری ارمان صابر، پاکستان پریس فوٹو گرافر ایسوی ایشن کے نومنتخب سیکرٹیری ابوالحسن سمیت دیگر تمام نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ق) نے اپنے دور حکومت میں میڈیا کو آزاد کیا اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران اور سیکرٹیری ارمان صابر نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں اور مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کو دعوت دیتے ہیں کہ پریسں کلب کا دورہ کریں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے