Home / اہم خبریں / ویلز کالج اسپورٹس فیسٹیول کا آج سے آغاز، آٹھ ایونٹس میں کرکٹ، تھرو بال، باسکٹ بال، فٹسال، ٹیبل ٹینس، آرچری، ٹگ آف وار، فٹبال کے ایونٹس مختلف گراؤنڈز منعقد کئے جائیں گے

ویلز کالج اسپورٹس فیسٹیول کا آج سے آغاز، آٹھ ایونٹس میں کرکٹ، تھرو بال، باسکٹ بال، فٹسال، ٹیبل ٹینس، آرچری، ٹگ آف وار، فٹبال کے ایونٹس مختلف گراؤنڈز منعقد کئے جائیں گے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ویلز کالج اے لیول کے زیر اہتمام ویلز اسپورٹس فیسٹیول 2020 کا آج (پیر)27 جنوری سے مختلف اسپورٹس گراؤنڈ پر آغاز ہو رہا ہے۔ 2 فروری تک جاری اس اسپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، تھرو بال، باسکٹ بال، فٹسال، ٹیبل ٹینس، آرچری، ٹگ آف وار، فٹبال کے ایونٹس میں شہر کے 50 مختلف اسکولز اور کالجز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ویلز کالج اے لیول کے چیئرمین سر وہاج حسین اسپورٹس فیسٹیول کے چیئرمین اور عمران علی ڈوگر کوآرڈینیٹر ہیں۔ عمران علی ڈوگر کے مطابق پہلے روز آج پیر کو تین مختلف ایونٹس باسکٹ بال، فٹسال، ٹگ آف وار میں اسکول، کالج کے ٹیمیں آئی بی اے اور ویلز کالج کے گراؤنڈز پر مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ کل منگل 28 جنوری کو کرکٹ مقابلوں کا انعقاد راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گلبرگ میں ہوگا، جس میں نیشنل بینک اسپورٹس کے سربراہ بنگلور ٹیسٹ کے ہیرو اقبال قاسم مہمان خصوصی ہونگے، اس فیسٹیول میں اسپورٹس آرگنائرز اور دہلی سٹی جیم خانہ کے سید شعیب الرحمن، چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور، یو سی چیئرمین گلشن اقبال فرحان علی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی جمیل احمد، راشد علی قریشی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن یونیورسٹی آف کراچی اور جاوید اقبال بیگ سیکریٹری کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن ان مقابلوں میں مہمان خاص کے طور پر شرکت کریں گے۔ عمران ڈوگر نے ایونٹس میں شامل اسکول اور کالجز کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ دی سٹی اسکول ڈی کے کیمپس، پیس انٹرنیشنل اسکول، ریڈز اسکول، آرچیڈ اسکول، دی ایجوکیٹر، کامران پبلک اسکول، کراچی پبلک اسکول، اواسیس اسکول، بحریہ کالج، میری ٹوریس، ہیکس کالج، ڈگری کالج، فاؤنڈیشن پبلک اسکول، داؤد پبلک، دی کنوینٹ آف جیزس اینڈ میری (سی جے ایم)، ہیڈ اسٹارٹ اسکول، نیکسور کالج، ویلز کالج، حراء فاؤنڈیشن، رانا لیاقت گورنمنٹ، ڈگری کالج، گرین آئرلینڈ، انٹرنیشنل گرامر اسکول (آئی جی ایس)، دی سٹی اسکول نارتھ کیمپس، زیڈ انٹرنیشنل اسکول، لیڈی برڈ اسکول، وائٹ ہاؤس گرامر اسکول، وہاج حسین اسکول سسٹم، شاہ ولائت پبلک اسکول، ہیپی ہوم پی ای سی ایچ ایس کیمپس، دی اکیڈمی، ہیپی پہلس گرامر اسکول، ریدان کالج، الفاء کالج، اسکیپٹری کالج، سیدار کالج، کریڈو کالج، بیکن ہاؤس اسکول سسٹم نارتھ کیمپس، سینٹ جوزف کالج، ماما بے بی کئیر اینڈ حبیب پبلک اسکول کی ٹیمیں مختلف ڈسپلن میں شہر کے ان معروف گراؤنڈز راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گلبرگ، آئی بی اے، کراچی یونیورسٹی، ویلز کالج، ویلز او لیول کیمپس، کوکن گراؤنڈ اور شہید بے نظیر بھٹو فٹبال اسٹیڈیم (مدھو محمڈن فٹبال کلب گراؤنڈ) یونیورسٹی روڑ پر اسپورٹس فیسٹیول میں ٹائٹل جیتنے کے لئے میدان میں اتریں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان شجرکاری کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے