Home / اہم خبریں / کراچی کورنگی حلقہ پی ایس 97 کے علاقے الطاف ٹاؤن میں حفاظتی بند کاٹ دیا گیا۔ بند کاٹنے والوں کیخلاف ڈی سی سمیت دیگر بلدیاتی ادارے قانونی کارروائی کریں۔ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر

کراچی کورنگی حلقہ پی ایس 97 کے علاقے الطاف ٹاؤن میں حفاظتی بند کاٹ دیا گیا۔ بند کاٹنے والوں کیخلاف ڈی سی سمیت دیگر بلدیاتی ادارے قانونی کارروائی کریں۔ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا حلقہ پی ایس 97 کے علاقے الطاف ٹاؤن کا دورہ رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ کورنگی حلقہ پی ایس 97 میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور انتظامیہ خاموش ہے کورنگی پی ایس 97 الطاف ٹاؤن میں حفاظتی بند کاٹ دیا گیا بند کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی بغیر اجازت بند کس کی سربراہی میں کاٹا گیا علاقہ انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے الطاف ٹاؤن میں بلڈر مافیا کا راج بدستور جاری و ساری ہے بلڈر مافیا نے علاقے کی مین شارع کو ختم کرکے ڈمپنگ پوائنٹ بنادیا ہے سڑک پر ملبہ کچرا اور توڑ پھوڑ کا سامان ڈال دیا جاتا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی شکایات اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بناء پر الطاف ٹاؤن کا دورہ کیا ہے متعدد بار شکایات درج کروائی ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں بند کاٹنے والوں کیخلاف ڈی سی سندھ حکومت سمیت بلدیاتی ادارے قانونی کارروائی کریں بصورت دیگر ہمیں عدالت سے رجوع کرنا ہوگا دفعہ 144 کی خلاف ورزی قانون شکنی ہے اگر اداروں کی جانب سے کاروائی یقینی نہ بنائی گئی تو بند کاٹے جانے کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کرینگے۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان شجرکاری کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے