تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سمبڑیال میں خاتون کے مکان پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، گھر میں داخل ہو کر مسلح افراد کا خاتون پر بیہمانہ تشدد، مکان پر قبضہ کی کوشش

سمبڑیال میں خاتون کے مکان پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، گھر میں داخل ہو کر مسلح افراد کا خاتون پر بیہمانہ تشدد، مکان پر قبضہ کی کوشش

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) ماڈل تھانہ سمبڑیال کی حدود گاؤں ڈھلم بلگن میں دو بچوں کی ماں مریم وراثتی مکان میں رہائش پزیر ہے جبکہ گاؤں ڈھلم بلگن کے بااثر افراد نے مکان پر قبضہ کرنے کی نیت سے دو ماہ قبل مریم کے گھر میں داخل ہوگئے اور اس کو ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے تشدد کرکے زخمی کر دیا جس پر متاثرہ خاتون نے متعلقہ تھانہ میں ملزمان کیخلاف درخواست دیدی اور پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو جیل منتقل کردیا تھا۔ بعد ازاں کچھ عرصہ بعد عدالت سے ملزمان ضمانت پر رہا ہوگئے۔ ضمانت پر رہائی کے بعد گاؤں میں آتے ہی ملزمان نے دوبارہ خاتون کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور مریم پر ایک بار پھر جان لیوا حملہ کردیا۔ ملزمان نے ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے مریم کو لہولہان کردیا یاد رہے کہ پانچ مرلہ مکان کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا اور ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے