نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو حادثہ، تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں اضاخیل کے مقام پر ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ریل پٹری کراس کرتے وقت ریل گاڑی کی زد میں آگئی اور ریل گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی دونوں حادثے کا شکار ہوئے۔ واقعہ کوز اضاخیل کے مقام پر پیش آیا۔ ٹریکٹر ٹرالی میں تین افراد سوار تھے۔ جبکہ دو افراد نے چھلانگ لگا کر اپنی مدد آپ کے تحت اپنے آپ کو بچایا۔ اس دوران ایک شخص الطاف سکنہ پبی شدید زخمی ہوا۔ شدید زخمی شخص محمد الطاف کو ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا۔ ریل گاڑی پٹری سے ٹریکٹر ٹرالی کو ہٹانے کے لئے ریسکیو 1122 ریسکیو ریکوری وہیکل اور ڈیزاسٹر ریسکیو وہیکل اسٹیشن 11 نوشہرہ کینٹ سے موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی ہونے والوں میں محمد الطاف، نبی حسن اور اکبر خان شامل ہیں۔
![]()