ميہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے شہریوں کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر دادو کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند، مختیار کار اللہ بخش مگسی، مارکیٹ کمیٹی سیکریٹری اقبال جونیجو اور دیگر آفیسر نے فلور ملز اور دکانوں پر چھاپے مار کر آٹے کے داموں کا جائزہ لیا جس میں بیوپاری گل حسن شیخ، ممتاز چھابرو، شاہنواز شیخ، نوید احمد میمن، ماجد شیخ اور دیگر پر پانچ سے دس ہزار جرمانہ عائد کیا اور مجموعی طور پر 30 ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کیے، اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میہڑ میں دکاندار فلور ملز، سبزی، مچھلی، گوشت اور دیگر دوکاندار مقرر کیے ہوئے سرکاری نرخوں والی فہرست لگا کر اس پر عمل کریں جس کسی دکاندار نے عمل نہیں کیا تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کرکے دکان اور فلور ملز بند کی جائیں گی۔
![]()