تازہ ترین
Home / اہم خبریں / راجن پور میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگِرہ 4 جنوری دن 1 بجے ٹبہ چانڈیہ میں منائی جائے گی

راجن پور میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگِرہ 4 جنوری دن 1 بجے ٹبہ چانڈیہ میں منائی جائے گی

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مفاد اور خیر خواہی کے ہی فیصلے کیے ہیں اور اب ضرورت ہے کہ ہمیں ملکی مفاد کیلئے جعلی مینڈیٹ والی سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر اپنا پرانا پاکستان واپس لینا چاہیے جس کیلئے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیوایم کو سندھ میں وزارتیں دینے کا خوش آئند اعلان کیا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی ملک احسان اللہ، ٹکٹ ہولڈر پی پی 293 ملک سبطین سرور آرائیں، ملک عابد حسین آرائیں ایڈووکیٹ دیگر نے یونین کونسل کوٹ طاہر میٹنگ ایجنڈا بسلسلہ سالگِرہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سلسلہ میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سالگِرہ شہید ذوالفقار علی بھٹو 4 جنوری دن 1 بجے ٹبہ چانڈیہ میں منائی جائے گی جس میں یونین کونسل کوٹ طاہر کے تمام عہدیداران، کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے اور تقریب میں مہمان خصوصی ایم پی اے محترمہ شازیہ عابد، اور صدارت تحصیل صدر پیپلزپارٹی سجاد احمد راجہ، میزبان ہاشم خان چانڈیی و عہدران و کارکنان سمیت دیگر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے