کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چوتھا سعید احمد صدیقی میموریل اسپورٹس فیسٹیول میں بیڈمنٹن اور ٹینی کوائٹ کے مقابلے اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب (قاضی) میں منعقد کئے گئے، ایونٹ میں گرلز اور بوائز کے جونیئر اور سینئر کیٹیگریز میں دلچسپ مقابلے جس میں 8 بوائز اور 8 گرلزکی ٹیموں نے بیڈمنٹن اور ٹینی کوائٹ میں حصہ لیا، بیڈمنٹن کے جونیئر کیٹیگری کے بوائز میں عباداللہ نے پہلی عباد نے دوسری جبکہ اشرف نے تیسری اور گرلز میں رمیساء ناز نے پہلی حفصہ نے دوسری جبکہ حدیقہ نے تیسری پو زیشن اپنے نام کی سینئر کیٹیگری کے بوائز میں حامد پہلی نبیل انصاری نے دوسری جبکہ مدثر اشرف نے تیسری اور گرلز میں سندس ریحان نے فرسٹ، شفق جاوید نے سیکنڈ اور رمشاء کاشف نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی، ٹینی کوائٹ میں بوائز میں شایان علی نے پہلی، معاویہ نے دوسری اور شمائل نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے دوسری جانب گرلز میں اریج اکرم نے کامیابی کی دوڑ میں سب سے آگے، وجیہ خان نے دوسری اور نیلم نے تھرڈ پوزیشن اپنے نام کی۔ مہمانِ خصوصی بخت خان صاحبزادہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر موجود کاشف فاروقی، ایس ایم ناصر علی، ریحان اکرم، نبیل انصاری، مدثر اقبال، غلام مصطفی، رمیسا ناز، سندس ریحان، رعنا پروین شامل تھیں۔
![]()