تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بالائی چترال کے طلباء و طالبات کیلئے خوشحبری۔ بالائی چترال میں چوینچ کے مقام پر ڈپلومہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے پہلے بار ٹیکنکل کالج کا اجراء

بالائی چترال کے طلباء و طالبات کیلئے خوشحبری۔ بالائی چترال میں چوینچ کے مقام پر ڈپلومہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے پہلے بار ٹیکنکل کالج کا اجراء

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) بالائی چترال کے چوینچ کے علاقہ میں پہلی بار طلبا و طالبات کیلئے ڈپلومہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈی آئی ٹی کیلئے ٹیکنیکل کالج کا اجراء کیا گیا۔ یہ کالج 1994 میں شہزادہ ابراہیم پیر زادہ نے ایک انگلش میڈیم سکول کے طور پر کھولا تھا جو بعد میں ناگزیر وجوہات کے بناء پر بند کیا گیا اور یہ عمارت خالی پڑی تھی۔ علاقے کے لوگوں کے پر زور اسرار پر اب اس عمارت میں ڈی آئی ٹی کیلئے کالج کھول دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں اسی عمارت میں چوینچ کے عمائدین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محمد فیض مہمان خصوصی تھے جبکہ اجلاس کی صدارت ہیڈ ماسٹر ریٹائیرڈ رحمت عزیز نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے عمائدین نے سید ابراہم پیر زادہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک معیاری انگلش میڈیم اسکول 1994 میں کھولا تھا اس اسکول میں سبق پڑھنے کے بعد کئی طلبا ء کامیاب ہوئے اور ایم ایس سی کرکے سرکاری ملازمت بھی احتیار کرگئے ہیں مگر بعد میں یہ اسکول بند کیا گیا۔ اب ایک بار پھر اس عمارت میں ڈپلومی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کالج کھل رہا ہے جو نہایت خوش آئند بات ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم پیرزادہ نے کہا کہ آج کا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے جس میں لوگ ٹینکیکل تعلیم حاصل کرکے آسانی سے روز گار پاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگ اپنے بچوں کو یہاں کالج نہ ہونے کے باوجود ڈیڑھ سو کلومیٹر دور چترال وغیرہ بھیجتے ہیں مگر وہ ایم اے کرنے کے باوجود بھی بے روزگار رہتے ہیں۔ مگر اس کالج میں ڈی آئی ٹی پاس کرنے کے بعد آ پ کے بچوں کو آسانی سے روزگار مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سی پیک چترال آنے والا ہے اگر سی پیک چترال میں شروع ہوا تو پھر تو اس علاقے کا قسمت بدلے گی اس میں تمام روزگار والے لڑکوں اور لڑکیوں کو روزگار آسانی سے ملے گا۔ علاقے کے لوگوں نے بھی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے ابراہیم پیرزادہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پہلے بھی نہایت نامساعد حالات میں یہاں انگلش میڈیم اسکول کھولا تھا اور اب ٹیکنیکل کالج کھول رہا ہے۔ اس کالج میں داخلہ لینے کیلئے پانچ جنوری تک فارم جمع کرنا پڑتا ہے تاکہ ٹیکنیکل بورڈ سے رجسٹریشن کروائی جائے۔ اس کالج میں داخلہ فیس پانچ ہزار روپے اور ماہوار ٹیوشن فیس دو ہزار روپے ہوگی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے