کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلاول زرداری مایوس ہوچکے ہیں پیپلز پارٹی کی ڈوبٹی کشتی کو سہارہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، چاروں صوبوں کی زنجیر اب کچھ اضلاع تک محدود ہوچکی ہے۔ کرپشن سندھ دشمن پالیسیوں کی وجہ سے سندھ کی عوام نے بھی پیپلز پارٹی مسترد کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے بلاول حکومت گرانے کے نہ پورے ہونے والے سپنے دیکھ رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے خلاف گینگ وار بنانے والی پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتی ہے، پیپلز پارٹی پہلے بھی متحدہ کی اتحادی رہ چکی ہے لیکن کراچی کے لئے کوئی بھی میگا پروجیکٹ نہیں دیا گیا۔ کراچی کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے عمران خان کراچی سمیت پورے سندھ کی عوام کے لئے بڑی پروجیکٹ لار ہے ہیں، ہم کراچی کی روشنیاں بحال کرائیں گے۔ پیپلز پارٹی کا کچھ لو کچھ دو کا پرانا وطیرہ ہے، اب کوئی بھی ان کی ڈوبتی کشتی میں سوار نہیں ہوگا۔ 12 سالوں میں کراچی سمیت پوری سندھ کو کھنڈر بنالے والی پارٹی سے عوام کی امیدیں ختم ہوچکی ہیں۔ نئے سال میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مزید مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ ہوکر سامنے آئیگا۔ انہوں نے نئے سال کی شروعات کے موقع پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم دعاگو ہیں اللہ تعالیٰ نئے سال میں پاکستان اور پاکستان کی عوام پر برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائیں اور پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائیں۔ بھارت میں مودی ہٹلر بن کر مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔
![]()