Home / اہم خبریں / دو روزہ میرپورخاص لٹریچر کلچرل فیسٹیول 28 اور 29 دسمبر 2019 کو آرٹس کونسل میرپورخاص میں منعقد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

دو روزہ میرپورخاص لٹریچر کلچرل فیسٹیول 28 اور 29 دسمبر 2019 کو آرٹس کونسل میرپورخاص میں منعقد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ میرپورخاص سمیت سندھ کی تاریخ، علم و ادب اور ثقافت کا اجاگر کرنے کیلئے 2 روزہ ” میرپورخاص لٹریچر کلچرل فیسٹیول” 28 اور 29 دسمبر2019 کو آرٹس کونسل میرپورخاص میں منعقد کیا جائے گا جس میں ثقافتی، سماجی، علمی و ادبی شخصیات شرکت کریں گی اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے کلچرل فیسٹیول کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میرپورخا ص کی تاریخ میں پہلی بارلٹریچر کلچرل فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے جس میں دستکاری، کھانے پینے، کتب اور دیگر اشیاء کے اسٹال لگائے جائیں گے فیسٹیول میں میرپورخاص کے قدیم تاریخی مقامات اورکرداروں کے متعلق سندھ کے مقالا نگار شرکت کریں گے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیسٹیول میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنا کر میرپورخاص کی ثقافت، علمی و ادبی شعور کو اجاگر کیا جائے گا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر "ون” سلامت میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹرحاکم جلبانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جیون منشاء، سول سوسائٹی کے محمد بخش کپری، شیراز چانڈیو، رفیق لغاری، میر عبید تالپور اور دیگر نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے