راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ضلع راجن پورکی تحصیل جام پور شہر کے عین وسط غربی بائی پاس داجل چوک سے ملحق کھوسہ کالونی اس دور جدید میں بارش کے پانی، گندگی، کوڑا کرکٹ و سیوریج کے گندے پانی کی لپیٹ میں آچکی ہے جس سے طلباء و طالبات، نمازیوں، خواتین خصوصاً بزرگ شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مزید دیگر مہلک امراض کے ساتھ ڈینگی کے بھی شدید خطرات لاحق ہیں بلدیہ جام پور و منتخب اراکین اسمبلی نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے مکینوں رہائشیوں طلباء و طالبات و نمازیوں میں شدید تشویش کی لہر کمشنر ڈیرہ غازی خان، منتخب اراکین اسمبلی و ڈپٹی کمشنر راجن پور سے صورتحال کا نوٹس لینے بنیادی سہولیات باہم پہنچانے و سیوریج کے پانی کے فوری نکاسی کا مطالبہ شہریوں و مکینوں، جہانزیب، اللہ رکھا، محمد بلال، محمد عبداللہ، عبیداللہ، محمد علی، سجاد احمد، محمد جاوید کھوکھر، منصور احمد کھوسہ، اللہ بخش، محمد عابد، اللہ وسایا، فدا حسین، محمد حسن، محمد حسین، محمد زاہد، امیر بخش، فیض محمد، عبدالکریم لیاقت علی و دیگر نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام پور شہر غربی بائی پاس کھوسہ کالونی میں جب سے کالونی بنی ہے مکین پتھر کے زمانے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں کئی مرتبہ اعلیٰ آفیسران کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی گئی جنہوں نے ہر بار صرف سروے کرکے دلاسے دیئے اب جب کہ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے تو طلباء و طالبات سکول و کالج، نوجوان محنت مزدوری کرنے، اپنے ڈیوٹیاں سرانجام دینے کیلئے آمدورفت میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں ساتھ ہی کھوسہ کالونی گندگی کوڑا کرکٹ کے فلتھ ڈپومیں تبدیل ہوکر رہ گئی ہے اور اس کو چاروں اطراف سے سیوریج کے گندے پانی نے گھیرا ہوا ہے جس کی عفونت و بدبو سے مکینوں کا جینا وسانس لینا انتہائی تکلیف دہ و کٹھن امر بنا کر رکھ دیا گیا ہے مزید حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو مہلک امراض و ڈینگی پھیلنے کے بھی شدید خطرات لاحق ہیں منتخب اراکین اسمبلی نے بھی چپ سادھ رکھی ہے انہی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر راجن پور و اے سی جام پور سے ہنگامی بنیادوں پر گندگی و کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اٹھوانے و سیوریج کے پانی کی نکاسی اور گلیوں کو پختہ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا ہوسکے و بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکیں اور منتخب اراکین اسمبلی سے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
![]()