Home / اہم خبریں / بجلی پانی سے بنتی ہے مگر لائن مین اپنا خون دے کر لائن چلاتا ہے، ایک سال میں دوران کام لائن مین کی 39 شہادتیں ہوئی ہیں۔ زونل چیئرمین سی بی اے ہزارہ زون جمیل اختر تنولی

بجلی پانی سے بنتی ہے مگر لائن مین اپنا خون دے کر لائن چلاتا ہے، ایک سال میں دوران کام لائن مین کی 39 شہادتیں ہوئی ہیں۔ زونل چیئرمین سی بی اے ہزارہ زون جمیل اختر تنولی

ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ہری پور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے ہزارہ زون ایبٹ آباد پیسکو کے زونل چیئرمین جمیل اختر تنولی نے ایبٹ آباد میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہزارہ سرکل ایبٹ آباد میں اسٹاف کی شدید قلّت ہے منظور شدہ یارڈ سٹک کے مطابق بھی % 70 آسامیاں خالی ہیں ہمیں احساس ہے سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو بہتر سہولیات میسر نہیں آ رہی۔ بل وقت پر نہیں پہنچ رہے اور نہ ہی پراپر ریڈنگ ہو رہی ہے۔ بارش برف طوفان میں سٹاف صارفین کو بروقت بجلی کی ترسیل مہیا کرنے سے قاصر ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اے ایل ایم کی 625 میں سے 506 پوسٹیں خالی ہیں۔ پورے سرکل میں 120 اسٹنٹ لائن مین کام کر رہے ہیں 4 لاکھ سے زائد صارفین بجلی کے بل پہنچانے کے لیے 16 ملازم ہیں جبکہ قانونی طور پر ایک ڈسٹری بیوٹر 1500 سے 2000 ہزار تک بل تقسیم کرنے کا مجاز ہے جبکہ ایک ڈسٹری بیوٹر کے ذمے 21 ہزار بل ہیں جوکہ اس نے تقسیم کرنے ہیں دفتروں میں کلیرکل اسٹاف کی پوسٹیں % 80 خالی ہیں برف بارش طوفان میں کوئی گاڑی میسر نہیں، سٹاف کے پاس برساتی کوٹ نہیں ٹی اینڈ پی ناقص ہے پی سی پلیس پر بغیر سیفٹی بجلی درست نہیں ہوسکتی جبکہ 50 فٹ کی سیڑھی ایک آدمی آٹھا نہیں سکتا ان حالات میں صارفین بجلی واپڈا والوں سے ناراض نہ ہوں بلکہ وہ گورنمنٹ آف پاکستان منسٹر پاور ڈویژن اور چیف ایگزیکٹو سے بھرتی کے مطالبے میں یونین کا ساتھ دیں۔ کوئی صارف بجلی واپڈا ملازمین کو کام لیٹ ہو جانے کی وجہ سے گالی نہ دیں اور نہ ہی دھمکی دیں سٹاف کی شدید کمی کے باعث فوری ازالہ ممکن نہیں اخلاقی اقدار کو پامال نہ کیا جائے یہ واپڈا ہے کوئی اور ڈیپارٹمنٹ نہیں کہ جس کا دل چاہے آگے قدموں تلے روند جائے ہم تمام صارفین کی قدر کرتے ہیں ان کے ادا شدہ بلوں سے واپڈا ملازمین کی تنخواہ جاری ہوتی ہیں جبکہ واپڈا ملازمین شب و روز محنت کے ساتھ صارفین کے گھروں کو روشن کرتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بجلی پانی سے بنتی ہے مگر لائن مین اپنا خون دے کر لائن چلاتا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ ایک سال میں دوران کام لائن مین کی 39 شہادتیں ہوئی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے