ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ہری پور پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں 27 مجرمان اشتہاری اور دیگر جرائم میں ملوث درجنوں ملزمان گرفتار۔ ماہ دسمبر کے گزشتہ 15 دنوں کے دوران ہری پور پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔ اشتہاری ملزمان اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنیوں کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 27 مجرمان اشتہاری گرفتار، منشیات فروشوں اور عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن عمل میں لایا گیا اس دوران 88 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 80 کلو 847 گرام چرس، 6 کلو 270 گرام ہیروئن، 50 گرام آئس، 2100 کپیاں شراب برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گے۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کے دوران 6 عدد کلاشنکوفیں، 3 عدد رائفلیں،37 بندوقیں، 48 عدد پستول اور 3311 مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے 55 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ناقص سیکورٹی انتظامات پر 28 افراد پر ایس وی ای پی 12، کرایہ داران کی انٹری نہ کروانے پر 17 مکان مالکان پر آر بی اے 10، لاؤڈ سپیکر استعمال کی خلاف ورزی پر 11 افراد پر لاؤڈ سپیکر ایکٹ اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 11 افراد پر ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گے۔ جوۓ کے اڈوں پر چھاپہ زنیوں کے دوران 4 مختلف مقامات پر کاروائی کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گے۔
![]()