تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں تیسری پیرا ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد، سندھ میں پہلی مرتبہ اسپیشل بچوں کے لئے ٹائیکوانڈو چئمپین شپ کا اہتمام، چاروں صوبوں سے آئے ہوئے 150 سے زائد بچوں کی شرکت

کراچی میں تیسری پیرا ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد، سندھ میں پہلی مرتبہ اسپیشل بچوں کے لئے ٹائیکوانڈو چئمپین شپ کا اہتمام، چاروں صوبوں سے آئے ہوئے 150 سے زائد بچوں کی شرکت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی نیشنل کوچنگ سینٹر میں تیسری پیرا ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان پیرا ٹائیکوانڈو ونگ آف پی ٹی ایف کے چیف پیٹرن اور زی گروپ آف کمپنیز کے بانی و صدر زیشان الطاف لوہیا اور گرینڈ ماسٹر نجم خان نے صوبہ سندھ میں پہلی مرتبہ اسپیشل بچوں کے لئے ٹائیکوانڈو چئمپین شپ کا اہتمام کیا جس میں چاروں صوبوں سے آئے ہوئے ڈیڑھ سو سے زائد بچوں نے شرکت کی۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ایڈوائزر ٹو سی ایم سندھ قاسم نوید قمر اور ایچ ایم آر گروپ کے سربراہ حاجی رفیق پردیسی سمیت امریکہ پاکستان بزنز ڈیولپمنٹ فورم کے اراکین نے شرکت کی اور مستقبل میں بھی اسپیشل بچوں کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور بین الاقوامی سطح پر بھی بچوں کو کھلانے کے عظم کا ارادہ کیا ہے اس موقع پر اسپیشل ایجوکیشن کمیٹی ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین محمد امان پیر بھی موجود تھے۔ تیسری پیرہ ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ کا فائنل نیشنل کوچنگ سینٹر میں کھیلا گیا جس میں پاکستان بھر سے جیتنے والے اسپیشل بچوں میں ایوارڈ اور گولڈ میڈلز تقسیم کئیے گئے جبکہ ورلڈ ٹائکوانڈو کے قوانین کو مد نظر رکھ کر نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اس سے پہلے دو مرتبہ پیرہ ٹائکوانڈو چیمپئن شپ پنجاب میں منعقد کی جاچکی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے