کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی شر پسند عناصر کی جانب سے یادگار شہداء کی بے حرمتی پر سخت الفاظ میں مذمت۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ یادگار شہداء کی بے حرمتی بانیان پاکستان کی اولادوں کے جذبات سے کھیلنا ہے۔ واقعے کی مکمل انکوائری اور شرپسندوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یاد گار شہداء ہزاروں مہاجر شہیدوں کی یاد گار ہے جسکی توڑ پھوڑ اور بے حرمتی پر دل رو رہا ہے۔ اس توڑ پھوڑ کا مذموم عمل شر پسندی ہے جس نے مہاجر قوم کے جذبات مجروع کیے ہیں۔
![]()