Home / اہم خبریں / یاد گار شہداء کو مہاجر دشمن عناصر کی جانب سے نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش اور بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ

یاد گار شہداء کو مہاجر دشمن عناصر کی جانب سے نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش اور بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ عزیز آباد میں ہزاروں لاکھوں مہاجر شہداء کی یاد میں تعمیر کی گئی یاد گار شہداء کو مہاجر دشمن عناصر کی جانب سے نقصان پہنچانے کی مزموم کوشش اور بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ذمہ دار شر پسند عناصر کے خلاف فوری کاروائی کریں۔ سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ نے یہ بھی کہا کہ کراچی عزیز آباد میں یاد گار شہداء کو مسمار کرنے کی مزموم کوشش اور نقصان پہنچا کے شہداء کی یاد میں تعمیر کی گئی یادگار کی تذلیل اور بے حرمتی کی گئی ہے۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ یاد گار شہداء لاکھوں ہزاروں مہاجرین، قیام پاکستان سے لیکر ابتک جنہوں نے اپنی جانوں کا نزرانہ دیا، انھیں خراج تحسین پیش کرنے اور انکی یاد میں تعمیر کی گئی ہے، اور یاد گار شہداء کی بے حرمتی مہاجرین کو اشتعال دلانے و کراچی کا امن خراب کرنے کی سازش ہے، شرپسند عناصر کی جانب سے یاد گار شہداء کی توڑ پھوڑ اور بے حرمتی سے شہداء کے لواحقین کی انتہائی دل آزاری ہوئی ہے، یادگار شہداء کی حفاظت و عظمت کو ہر حال میں بر قرار رکھنے کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت اور کارکنان میدان عمل میں موجود ہیں اور اپنے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دامے درمے سخنے کھڑے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر اس مزموم سازش کا نوٹس لیں اور یادگار شہداء کو نقصان پہنچانے اور بے حرمتی کرنے والے شر پسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے