میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ پوسٹ آفس بھی بند، یو ایم ایس سروس شام والی شفٹ پہلے سے ہی بند۔ تفصیلات کے مطابق لاکھوں لوگوں کی آبادی رکھنے والے میہڑ شہر کا پوسٹ آفس شام والی شفٹ کچھ عرصہ سے بند تھی جب کہ یو ایم ایس سروس کچھ برس قبل بند ہوئی تھی جس کی باعث شہری سخت پریشان ہیں نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے میہڑ تحصیل کے مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میہڑ پوسٹ آفس کو ایک پوسٹ ماسٹر اور ایک قاصد چلا رہے ہیں جب کہ کلرک اور دیگر عملہ کی پوسٹیں خالی ہیں انہوں نے کہا کہ میہڑ پوسٹ آفس متعدد برانچیں رکھنے والا پوسٹ آفس ہے جس میں فریدآباد، قائم جتوئی، قاضی عارف، سوجھرو میروانی اور دیگر شامل ہیں انہوں نے کہا میہڑ کی عوام سخت پريشان ہے مجبورن پرائیویٹ ادروں میں زیادہ پیسے دے کر لوٹے جاتے ہیں جبکہ فیکس، ٹیلیفون اور پی سی او برسوں سے بند ہیں، میہڑ کے عوامی حلقوں نے پاکستان پوسٹ آفس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے میہڑ پوسٹ آفس میں شام والی شفٹ، یو ایم ایس سروس جلد بحال کر کے شہریوں کی بے چینی فوری دور کی جائے۔
![]()