محراب پور (رپورٹ: امداداللہ ملک) محراب پور وارڈ نمبر 16 بلاول کالونی کا رہائشی نو مسلم عباس ساتھیوں کی مدد سے شادی شدہ عورت کو اغوا کرکے لے گیا دو تولہ سونا دس تولہ چاندی نوے ہزار نقدی بھی لوٹ کر فرار مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق محراب پور وارڈ نمبر 16 بلاول کالونی کے رہائشی عباس مسیع جس نے چند روز قبل ہالانی کے سید نثار احمد کے ہاتھوں کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کا اقرار کیا تھا اپنے ساتھیوں کی مدد سے ایم اکرم ملک کی نوجوان بیوی زینت کو ساتھیوں کی مدد سے زبردستی گھر میں داخل ہوکر اغوا کرلیا اور گھر میں موجود دو تولہ سونا دس تولہ چاندی اور نوے ہزار نقدی بھی لوٹ کو کار میں فرار ہوگئے۔ ایم اکرم ملک نے محراب پور تھانہ میں نومسلم عباس اور اس کے ساتھیوں کیخلاف اغوا و ڈکیتی کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ مدعی اکرم کا کہنا ہے کے میں ایک غریب آدمی ہوں محراب پور پولیس کی پرسرار خاموشی ہے پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریزاں نظر آتی ہے جس کی وجہ علاقے کے ایم این اے سید ابرار علی شاہ کے خاص لوگ محراب پور کی کمبوہ برادری کے افراد ہیں جو اس کی بیوی کے اغوا و ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی پشت پناہی کررہے ہیں یہی وجہ ہے ابھی تک اغوا و ڈکیتی کی واردات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ایم اکرم ملک نے وزیر اعلی سندھ آئی جی سندھ، ڈی آئی جی نواب شاہ اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے اپیل کی ہے کہ میری بیوی کو بازیاب کروایا جائے اور ملوث ملزمان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔
![]()