تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئی جی سندھ سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران، نمائندگان سمیت گورننگ باڈی میں شامل صحافی حضرات کے وفد کی خصوصی ملاقات

آئی جی سندھ سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران، نمائندگان سمیت گورننگ باڈی میں شامل صحافی حضرات کے وفد کی خصوصی ملاقات

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران، نمائندگان سمیت گورننگ باڈی میں شامل صحافی حضرات کے وفد نے خصوصی ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی حالیہ عام انتخابات میں منتخب ہونیوالے سینئر صحافی و صدر کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن سمیر قریشی کر رہے تھے جبکہ دیگر شرکاء میں نائب صدر ذیشان شاہ، سیکریٹری طحٰہ عبیدی، ریحان چشتی، کاشف ہاشمی (جوائنٹ سیکریٹری) سہیل شبیر (سیکریٹری اطلاعات) رجب علی (ٹریژرر) کے علاوہ سی آر اے کی گورننگ باڈی کا حصہ بننے والے کاشف مشتاق، عامر مجید، خرم گلزار، سالک شاہ، سلمان لودھی اورندیم احمد بھی موقع پر موجود تھے۔ آئی جی سندھ نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عام انتخابات میں صدر، جوائنٹ سیکریٹری اور سیکریٹری اطلاعات کو منتخب ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، مبارکباد دی اور شعبہ صحافت کے لیئے انکی جملہ کاوشوں اور جدوجہد کو سراہا اور تعریف کی۔ وفد کی‌جانب سے صحافتی امور میں مختلف مشکلات اور بالخصوص جعلی صحافیوں اور سوسائیٹیز کے باعث شعبہ صحافت کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصانات کا احاطہ کرنے پر آئی جی سندھ نے کہا کہ شعبہ صحافت کو بدنام کرنیوالے جعلی صحافیوں اورمختلف جعلی سوسائٹیز کی آپ نشاندھی کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف مؤثر قانونی کاروائی کو آپکی معاونت اور نشاندھی سے یقینی بنایا جاسکے۔ وفد کے استفسار پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ صحافیوں کے خلاف ممکنہ قانونی اقدامات پر سی آر اے کی مشاورت شامل کی جائیگی اوراس ضمن میں انسداد دہشت گردی کے تحت بھی ممکنہ پولیس کاروائی کے حوالے سے سی آر اے سے روابط، مشاورت اور تعاون پر خصوصی فوکس ہوگا۔ آئی جی سندھ نے وفد سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، کھیل کے میدان یا دیگر شعبہ ہائے زندگی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر کرنے یا امتیازی پوزیشن حاصل کرنیوالے صحافیوں کے بچوں کو سندھ پولیس کی جانب سے باقاعدہ اعزاز، تعریفی اسناد اور انعامات دیئے جائیں گے۔ انہوں نے وفد میں شامل صحافیوں کو فارنزک لیب کا باقاعدہ وزٹ کرانیکے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ مسائل و مشکلات کے حل، درپیش چیلنجز سے نمٹنے سمیت جرائم کی نوعیت، وجوہات، علاقوں اور ملوث عناصر و گروہوں کی بیخ کنی کے لیئے پولیس کے ہاتھ مضبوط کریں اورجرائم سے پاک معاشرے کے قیام کے لیئے پولیس کے ساتھ ملکر اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کو یقینی بنائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے