Home / اہم خبریں / سجاس کی مجلس عاملہ کا روزنامہ 92 کراچی سے دو سینئر صحافیوں طارق اسلم اور عمران شیخ کی جبری برطرفی پر شدید الفاظ میں مذمت

سجاس کی مجلس عاملہ کا روزنامہ 92 کراچی سے دو سینئر صحافیوں طارق اسلم اور عمران شیخ کی جبری برطرفی پر شدید الفاظ میں مذمت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس ) کی مجلس عاملہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں روزنامہ 92 کراچی سے دو سینئر صحافیوں طارق اسلم اور عمران شیخ کی جبری برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مجلس عاملہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک کے بعد ایک صحافی میڈیا ہاؤسز کے ظلم کا شکار ہو رہا ہے۔ میڈیا مالکان کی غیر منصفانہ پالیسی کے باعث ذین العابدین سمیت پاکستان بھر سے 6 سے زیادہ صحافی دنیا سے رِخصت ہوچکے ہیں، میڈیا مالکان کی ناانصافیوں اور حکومت وقت کی بے حسی کے باعث جو ماتم آج صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے گھروں میں ہورہا ہے ایک دن مکافات عمل کے باعث وہ خود بھی اس کا شکار ہوسکتے ہیں۔ سجاس نے میڈیا مالکان سے اپیل کی ہے کہ انسانیت کے رشتے کو مقدم جانتے ہوئے وہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔ سجاس کی مجلس عاملہ نے کراچی پریس کلب۔ تمام یوجیز اور صحافت سے منسلک تمام ایسوسی ایشن سے درخواست کی ہے کہ جبری برطرفیوں اور عدم تنخواہوں کے مسئلہ پر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیں۔ سجاس ہر احتجاج اور ہر فورم پر ساتھ ہوگی۔ ہم اگر آج مفادات سے بالاتر ہوکر متحد نہیں ہوئے تو ہم خاک ہوجائیں گے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک موثر جدوجہد کا آغاز کیا جائے۔ روزنامہ 92 نیوز کراچی سے جبری برطرفی کیئے گئے طارق اسلم اور عمران شیخ سمیت تمام برطرف صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی بحالی میں ہی ہماری بقاء ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے