Home / اہم خبریں / سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی سندھ میں ریکارڈ کرپشن کی وجہ سے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ حلیم عادل شیخ

سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی سندھ میں ریکارڈ کرپشن کی وجہ سے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات مثبت رہی ہے، سندھ میں ہماری اتحادی جماعتوں کے اراکین و رہنماؤں نے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے سندھ میں پیپلز پارٹی کی جانب جاری کرپشن اور انتقامی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی سندھ میں ریکارڈ کرپشن کی وجہ سے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ سندھ میں گزشتہ دس سالوں میں ریکارڈ کرپشن کی گئی ہے پیپلز پارٹی کا مزید کڑا احتساب شروع ہونے والا ہے۔ وزیر اعظم نے بھی کہہ دیا ہے پیپلز پارٹی سے کسی بھی قسم کی نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل دی جائے گی۔ ہم سندھ کی خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی نے گزشتہ دس سالوں میں سندھ کے وسائل کو لوٹا ہے عوام کو جھوٹے نعروں میں الجھا کر بے وقوف بنا رکھا ہے۔ زرداری کے جیل جانے کے بعد بھی سندھ میں پیپلز پارٹی کے وزراء سندھ کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ وفاقی حکومت سندھ کی عوام کی بنا تفریق خدمت کرنے پریقین رکھتی ہے۔ عمران خان پورے پاکستان کے وزیر اعظم ہیں۔ وفاق کی جانب سے شروع کی جانے والی تمام اسکیموں میں سندھ کی عوام کو برابر کا حصہ دیا جائیگا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ میں ریکارڈ کرپشن کی وجہ سے سندھ صوبہ خوشحالی و ترقی سے محروم ہے، ہسپتالیں ویران ہیں، اسکول بند پڑے ہیں عوام کو پینے کے پانی کے نام پر زہر پلایا جارہا ہے، جنگلات تباہ کئے جارہے ہیں۔ ایسی طرز حکمرانی سندھ میں اب زیادہ نہیں چلنے دیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے