Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب، کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے ممبر ذین العابدین المعروف عابد بھائی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

کراچی پریس کلب، کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے ممبر ذین العابدین المعروف عابد بھائی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب، کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے ممبر ذین العابدین المعروف عابد بھائی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سجاس کے ممبر ذین العابدین کی طبیعت گزشتہ رات اچانک خراب ہونے کے باعث انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن دوران علاج وہ رضائے الہی سے انتقال کرگئے، اہل خانہ کے مطابق ذین العابدین کا انتقال ہاٹ فیل کے سبب ہوا ہے۔ روزنامہ نئی بات سمیت دیگر صحافتی اداروں سے وابستہ رہنے والے اسپورٹس جرنلسٹ ذین العابدین گزشتہ چار ماہ سے بے روز گار ہونے کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ ان کے سوگواروں میں ایک بیٹا اور بیوی ہیں۔ دریع اثناء میں سجاس کے صدر طارق اسلم، سیکریٹری اصغرعظیم سمیت مجلس عاملہ اور تمام ممبران نے اپنے ساتھی کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایک کے بعد ایک صحافی عدم تنخواہ اور بے روزگاری کے سبب دنیا سے جا رہے ہیں لیکن حکومت وقت اور میڈیا مالکان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ مجلس عاملہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر میڈیا ہاؤسز کے حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دے اس حوالےسے قانون سازی بھی کی جائے، مجلس عاملہ نے دعا کی ہے کہ اللہ پاک ذین العابدین کی معغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مرحوم کی نماز جنازہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون ایل کی نور مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سجاس کے صدر طارق اسلم، سیکریٹری اصغر عظیم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدر شاہد علی خان۔ ممبر مجلس عاملہ شاہد ساٹی۔ ارشد وہاب، ذیشان حسین سمیت دیگر ممبران۔ آرم ریسلنگ سندھ کے سیکریٹری کاشف فاروقی، کے سی سی اے سابق جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، ڈاکٹر عارف۔ وحید عارف، کھیلوں سے متعلق تنظیموں کے عہدے داران، کراچی پریس کلب کے ممبران۔ کے یو جے دستور کے سیکریٹری محمد عارف خان، ایپنک کے سیکرٹری جنرل شکیل یامین کانگا، ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر محسن خان، سیکیریٹری جاوید اقبال، سابق انٹرنیشنل ہاکی پیلیئر مبشر مختار، طارق خان لودھی، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین، مرحوم کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ذین العابدین کی فاتحہ سوئم 6 دسمبر کو بعد نماز جمعہ نور مسجد سیکٹر الیون ایل میں ادا کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے