ٹنڈو محمد خان (نوپ نیوز) ڈی آئی جی پی حیدرآباد نعیم احمد شیخ کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی بلوچ کی سربراہی اور ریجنل بلڈ سینٹر جامشورو کے تعاون سے پولیس اسٹیشن سٹی ٹنڈو محمد خان میں عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ عطیہ خون کے کیمپ میں ٹنڈو محمد خان ضلع پولیس کے آفیسرز اور جوانوں نے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیا اور کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم اس نیک کام میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی بلوچ نے کیمپ کا دورہ کیا اور خون عطیہ کرنے والے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے اس انسانی خدمت کے جذبے کو سراہا۔ اس کے علاوہ خون عطیہ کرنے والے اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔ کیمپ کے اختتام پر ریجنل بلڈ سینٹرکی طرف سے ایس ایس پی عابد علی بلوچ کو ایک شیلڈ پیش کی گئی اور ضلع پولیس ٹنڈو محمد خان کے اہلکاروں سمیت ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی بلوچ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
![]()