میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم کا سبزی منڈی کا دورہ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں اور نیلامی کا جائزہ لیا، تاجر مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں، عوام کو بلاجواز مہنگائی سے بچانے کے لیے سنجیدگی کے ساتھ جامع اقدامات کیے جارہے ہیں، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف نرمی ہر گز نہ برتی جائے گی، اس سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کی مختلف گلیوں میں جاکر صفائی کو چیک کیا اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور سینٹری انسپکٹر کو ہدایت کی صفائی کو مزید بہتر کیا جائے اس میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
![]()