Home / اہم خبریں / دکی پولیس کی سندھ کے علاقے شہداد کوٹ میں کاروائی۔ اغواء اور قتل کیس میں مطلوب ملزم سونا خان بگٹی گرفتار۔ ایس پی دکی محیب اللہ کاکڑ

دکی پولیس کی سندھ کے علاقے شہداد کوٹ میں کاروائی۔ اغواء اور قتل کیس میں مطلوب ملزم سونا خان بگٹی گرفتار۔ ایس پی دکی محیب اللہ کاکڑ

دکی (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) دکی ایس پی محیب اللہ کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ کی ہدایت پر پولیس کی سندھ کے علاقے شہداد کوٹ میں کاروائی۔ چھاپے میں اغواء اور قتل کیس میں مطلوب ملزم سونا خان بگٹی گرفتار۔ ایس پی محیب اللہ کاکڑ کا اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوۓ بتایا کہ گرفتار ملزم عبدالعزیز بگٹی اغواء اور قتل کیس میں مطلوب تھا۔ عبدالعزیز قتل کیس کا ماسٹر مائنڈ بشیر مستری چند دن پہلے سںندھ سے گرفتار ہوا تھا۔ ملزمان نے ایک مہینے قبل اپنے چچازاد کو اغواء کرکے قتل کیا تھا۔ ملزمان کو پکڑنے میں اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ نے بھرپور کردار ادا کیا۔ کیس بہت جلد منطقی انجام تک پہنچ جائیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے