کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر اور جی ڈی اے کے مرکزی رہنماء پیر سید صدر الدین شاہ راشدی نے سندھی ثقافت ڈے کے موقعے پر اپنے جاری کردہ خصوصی پیغام میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنان اور جی ڈی اے کے کارکنان کو خاص ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ ثقافتی ڈے شایان شان اور بھرپور طریقے سے منائیں اور اس خاص دن کے موقعے پر پورے سندھ میں کیمپس قائم کرکے جشن سماء بنایا جائے انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ سندھ کی قدیم تہذیب ہے جس کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ جو قومیں اپنی ثقافت اور تہذیب کو بھول جاتی ہیں وہ قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جاتیں ہیں، اس لیے اپنی زبان اور ثقافت کی ترقی کے لیے بھائی چارگی کی فضا قائم کریں، انہوں نے مزید کہا کہ سورھیہ بادشاہ کی لازوال قربانی سندھ کا اثاثہ ہونے کہ ساتھ سندھ کی ثقافت عین نشانی ہے، شہید سورھیہ بادشاہ کی قربانی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عوام کے مفادات پر سودے بازی کرنے بجاۓ عوام کی خاطر سر کٹانے کو ترجیح دی جائے۔ آج بھی ہم کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل قائدا اعظم محمد علی جناح کہ رہنما اصولوں اور شہید سورھیہ بادشاہ کے جذبے کہ عین مطابق پاکستانی قوم کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کرے گی، انہوں نے کہا کہ پیر صاحب پگاڑا کی ہدایت ہے کہ بلخصوص سندھ کی عوام اپنی بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کیونکہ کسی قوم کی ثقافت اسی وقت پروان چڑھ سکتی ہے جب قوم کی بچیاں تعلیم یافتہ ہونگی۔
![]()