تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کریم پاکستان آن لائن ٹیکسی سروس کی جانب سے پشاور پریس کلب کے صحافیوں میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب، تقریب میں صحافیوں کو ہیلمٹ کی اہمیت اور اس کے فوائد کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی

کریم پاکستان آن لائن ٹیکسی سروس کی جانب سے پشاور پریس کلب کے صحافیوں میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب، تقریب میں صحافیوں کو ہیلمٹ کی اہمیت اور اس کے فوائد کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی

پشاور (بیورو رپورٹ) کریم پاکستان آن لائن ٹیکسی سروس اور پشاور پریس کلب کے صحافیوں میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں صحافیوں کو ہیلمٹ کی اہمیت اور اس کے فوائد کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی اس موقع پر کریم پاکستان کے سینئر رکن اصغر شاہ اور پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ظفر اقبال سمیت دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے کریم پاکستان کی جانب سے صحافیوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب میں پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ کریم پاکستان کی جانب سے صحافیوں میں ہیلمٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ہیلمٹ دینا اچھی کاوش ہے ہیلمٹ کے استعمال سے نہ صرف موسمی آلودگی سے بچا جا سکتا ہے بلکہ جان کی حفٖاظت بھی ممکن بنائی جاتی ہے صحافی برادری نے کریم پاکستان اور ان کے نمائندوں کا کا شکریہ ادا کیا کہ انہون نے صحافیوں کی جان کی حفاظت کی جانب توجہ دیتے ہوئے ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا، کریم پاکستان کے رکن اصغر شاہ کا کہنا تھا کہ صحافی برادری معاشرے کا اہم حصہ ہیں جس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے ہیلمٹ کے استعمال سے زندگی میں احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے میں مدد ملے گی ہیلمٹ کا استعمال ممختلف حادثات میں ان کو محفوظ رکھ سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے لئے ہیلمٹ کی تقسیم سمیت دیگر اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہین جن سے پشاور پریس کلب کے تمام صحافی مستفید ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سانگھڑ پولیس کی مختلف کارروائیاں، بین الاضلاعی خام سپاری سپلائی کرنے والے گروہ کے 6 ملزمان گرفتار 2100 کلو خام سپاری کا چورا، آئس، گٹکے کی 2370 پڑیاں، 20 لیٹر شراب اور قتل کے مقدمے میں استعمال ہونے والا ٹی ٹی پستول برآمد

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) سانگھڑ پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے