Home / اہم خبریں / ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ، جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن سید عماد علی کوارٹر فائنل تک رسائی کے قریب، بی ڈویژن میں ٹاپ فور پوزیشنز پر پاکستانی کھلاڑی براجمان

ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ، جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن سید عماد علی کوارٹر فائنل تک رسائی کے قریب، بی ڈویژن میں ٹاپ فور پوزیشنز پر پاکستانی کھلاڑی براجمان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ طارق پرویز کے مطابق انگلینڈ کے شہر ٹورکے میں جاری ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں دفاعی چیمپیئن نائجل رچرڈز بدستور ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔ جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کے فاتح سید عماد علی نے تیسری پوزیشن پر موجود امریکا کے ڈیوڈ کوئننگ کو دو گیمز میں شکست دے کر خوب داد سمیٹی۔ عماد علی تیسرے روز کے اختتام پر دسویں سے ساتویں پوزیشن پر آگئے اور کوارٹر فائنل تک رسائی کے مضبوط امیدوار بن گئے۔ پاکستان کے سابق نیشنل چیمپیئن وسیم کھتری نے بھی کم بیک کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ کے ڈویژن بی میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے سخت کمپی ٹیشن کے باوجود پاکستانی پلیئرز چھائے ہوئے ہیں۔ تیسرے روز کے اختتام پر حسان ہادی نے بیس فتوحات کے ساتھ طحہ مرزا سے پہلی پوزیشن ہتھیالی۔ حسان کے جڑواں بھائی حماد ہادی اتنی ہی فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ طحہ مرزا انیس میچز جیت کر تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ جبکہ دانیال ثناء اللہ کا چوتھا نمبر ہے۔ پاکستان کے مونس خان ٹاپ ایٹ میں موجود ہیں۔ چوتھے روز مزید سات گیمز کھیلیں جائیں گے جس کے بعد اے اور بی ڈویژن کے ٹاپ آٹھ پلئیرز کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے