Home / اہم خبریں / سندھ حکومت نے وسائل کو عوام کے بجائے اپنے مسائل حل کرنے پر لگایا سندھ حکومت نے صحت کے شعبے کو تباہ کردیا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی بلال غفار

سندھ حکومت نے وسائل کو عوام کے بجائے اپنے مسائل حل کرنے پر لگایا سندھ حکومت نے صحت کے شعبے کو تباہ کردیا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی بلال غفار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے جامشورو میں سول ہسپتال کا دورہ کیا اور مقامی رہنماؤں کے ہمراہ جامشورو ٹی ایچ کیو میں انتظامات کا جائزہ بھی لیا رکن سندھ اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر، ایم ایس ڈی ایچ کیو جامشورو، ڈائریکٹر نادرا اور دیگر حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے وسائل کو عوام کے بجائے اپنے مسائل حل کرنے پر لگایا سندھ حکومت نے صحت کے شعبے کو تباہ کردیا ہے ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹروں کا فقدان روز اول سے ہی برقرار ہے صوبے میں کہیں بھی صحت کی سہولت موجود نہیں انتظامی لحاظ سے ہر جگہ سہولیات کا فقدان ہے جامشورو کے لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں پانی مافیا کو یہاں کے سیاسی بااثر افراد کی سرپرستی حاصل ہے تحریک انصاف سندھ میں مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے