کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قومی انڈر 19 ون ڈے اور سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح سندھ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عمر ایسوی ایٹس اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مقامی ہوٹل میں تقریب پذیرائی ہوئی اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی مہمان خصوصی تھے انھوں نے کہا کہ سندھ کی ٹیم نے دونوں ٹورنامنٹ جیت کر قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے انھوں نے کراچی کو کرکٹ سٹی قرار دیا انھوں نے کہا کہ سری لنکا سیریز اور پی ایس ایل فائیو کے میچز کی میزبانی لئے تیار ہیں لیگ سے قبل پہلا کراچی کرکٹ کارنیوال کا انعقاد کرینگے ندیم عمر نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم کو کامیابی بھرپور محنت کی بدولت ملی ہے کراچی کے کھلاڑیوں نے ملکی سطح کے علاوہ بین الاقومی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اپنے شاندار کھیل کی بدولت دنیائے کرکٹ میں اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے میری کوشش ہے کہ میں اپنے شہر کے کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلنے کے لئے بہترین سہولتیں مہیا کروں جس کے لئے کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کام جاری ہے انھوں نے کہا کے حکومت کو کے سی سی اے اسٹیڈیم کی حالت کو سدھارنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اس موقع پر انھوں نے جونیئر ٹیم کو شاندار کامیابی پر دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے تقریب سے عارف حبیب، فواد اعجاز خان، شارق حسیب، تابش جاوید اور محمد مسرور نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق کپتان سرفرا ز احمد، معین خان ٹیسٹ کرکٹرز احمد شہزاد، جلال الدین، میر حمزہ کے علاوہ حاجی اشرف، کرنل آفتاب، عالمگیر احمد، ظفر احمد، جمیل احمد، خالد نفیس، ریحان صدیقی، ابن حیدر، وقار حسین، محمد احمد نقوی، افتخار زمان، رئیس احمد، مظہر اعوان، شہزاد عالم، مس عابدہ حسن علی، اعظم خان، حسن عمراعجاز احمد اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے محمد طحٰہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین آل راونڈر، عارش علی خان کو بہترین باؤلر، صائم ایوب، جہانزیب سلطان، محمد مکی اور عامر علی، محمد مسرور ہیڈ کوچ طاہر محمود اسٹنٹ کوچ کو یادگاری شیلڈز اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو میڈلز دیئے گئے۔
![]()