Home / اہم خبریں / ماہی گیروں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر

ماہی گیروں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر کی زیرصدارت کراچی فش ہاربر کے بورڈ روم میں ہونے والے اہم اجلاس میں ماہی گیروں کی فلاح و بہبود اور ایف سی ایس کی ترقی سمیت اہم امور زیر غور آئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین فشر مینز کوآپریٹوسو سائٹی عبدالبر کی زیرصدارت کراچی فش ہاربر کے بورڈ روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے جاری ایف سی ایس کے منصوبوں اور ان کے لیے مسائل کے فوری حل کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے کہا کہ ماہی گیروں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے کہا کہ 21 نومبر ماہی گیروں کا عالمی دن ہے اور یہ دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے ماہی گیروں کی فلاح و بہبود اور ان کی مشکلات کو کم کرنے میں نہ صرف اپنا کردار ادا کریں بلکہ ان کو سہولیات کی فراہمی اور فلاح و بہبود کے کاموں میں تیزی لائیں، اجلاس میں ملک میں ہونے والی ہوش ربا مہنگائی کے سبب فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے حوالے سے بھی غور وخوض کیا گیا۔ معروف سیاسی اور ماہی گیر رہنماء حاجی شفیع محمد جاموٹ کے انتقال کے سبب خالی ہونے والی سیٹ پر ان کے صاحبزادے شہزاد جاموٹ کو ڈائریکٹر بنائے جانے کی منظوری بھی دی گئی۔ وائس چیئرمین ابو ذر ماڑی والا، ایم ڈی کے ایف ایچ اے حاجی احمد، اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ساجد عبدالکریم سوریو، ایڈیشنل سیکریٹری فشریز ڈاکٹر روشن صاحبہ، ڈائریکٹرز آصف بھٹی، حاجی عبدالرؤف ابراہیم، ڈاکٹر یوسف، وڈیرہ حبیب اللہ، حنیف لاڑا، سید وقاص احمد، عمر ہاشمی سمیت اہم افسران اجلاس میں شریک تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے