Home / اہم خبریں / بھارت سے عمان جانے والی عمان ایئر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئی تو آسمانی بجلی کی زد میں آکر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ذرائع

بھارت سے عمان جانے والی عمان ایئر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئی تو آسمانی بجلی کی زد میں آکر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ذرائع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمان ایئرلائن کی پرواز 276 جے پورسے مسقط جا رہی تھی جب یہ پرواز پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئی تو آسمانی بجلی کی زد میں آکر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ذرائع ایوی ایشن کے مطابق سندھ کے علاقے چھورکے مقام پربھارتی شہرجے پورسے مسقط جانے والی عمان ایئرلائن کی پرواز 276 آسمانی بجلی کی زد میں آگئی۔ پروازمیں 150 سے زائد مسافرسوارتھے جب کہ طیارہ بھارتی فضائی حدود سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارہ 38 ہزارفٹ بلندی پرتھا، آسمانی بجلی کی زد میں آکرطیارہ ایک دم کپتان سے بے قابوہو کر36 ہزارفٹ کی بلندی پرآگیا۔ کپتان نے ہنگامی بنیادوں پراے ٹی سی کومدد کی کال دی جس پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انتہائی مہارت سے حواس باختہ کپتان کی رہنمائی کرتے ہوئے اسے دیگر جہازوں سے بچایا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عالمی یوم آزادی صحافت پر سید مراد علی شاہ کا صحافیوں کو خراجِ تحسین، آزادیٔ صحافت کو جمہوریت کی بنیاد قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے