میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میرپورخاص اعجاز سیال نے کہا ہے کہ لوگوں میں خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق رجحان بڑھ رہا ہے اسی لئے محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے ضلعے کے مختلف علاقوں میں خاندانی منصوبہ بندی کے کیمپ لگائے جارہے ہیں اس ضمن میں فیملی ویلفیئر سینٹر ہیرآباد، کریم ٹاؤن، مغل اعظم ٹاؤن، میرواہ گورچانی، کوٹ غلام محمد، ڈگری اور ڈینگان رستی میں کیمپ لگائے گئے کیمپوں میں بڑی تعداد میں خواتین نے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرتے ہوئے 5 سال کے وقفے کے جیڈل،3 ماہ کے وقفے کے انجکشن اور روزانہ استعمال کے وقفے کی گولیاں مفت حاصل کیں کیمپوں میں تربیت یافتہ لیڈی ڈاکٹروں اور عملے نے خواتین کو خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق مفید مشورے دیے۔
![]()