میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سانحہ تیز گام کے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے آل سٹی تاجر اتحاد ڈسٹرکٹ میرپورخاص کی جانب سے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے یاسین شریف بھی شرکاء میں تقسیم کی گئی بیان اور دعا حضرت مولانا عبداللہ نے فرمائیں۔ تعزیتی اجلاس میں چیئرمین بلدیہ میرپورخاص کامران شیخ، وائس چیئرمین فرید احمد خان شہیدوں کے ورثاء اور راجہ عبدالحق، آفتاب قریشی، سول سوسائٹی تاجر برادری و دیگر نے شرکت کی۔ آل سٹی تاجر اتحاد کی جانب سے سانحہ شہداء کے لئے حکومت سے چند مطالبات بھی پیش کئے گئے۔
1
سانحہ تیز گام کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کا قیام۔
2
ایسے سانحات کی روک تھام کے لئے حکومت ایسے موثر اقدامات کرے کہ ایسے سانحات پھر مستقبل میں نہ ہوں اور قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔
3
حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ کے شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کے لئے حکومت نے جو امداد کا اعلان کیا ہے اس میں اضافہ کیا جائے یہ اعلانات ان کے دکھوں کا مداوا تو نہیں ہے۔
4
سانحہ میں اب تک جن لوگوں کا پتہ نہیں چل سکا ان کا فوری پتہ لگایا جائے تاکہ ان کے گھر والوں کو اطمینان ہوسکے۔
5
حکومت سندھ سے ہمارا مطالبہ ہے سندھ حکومت بھی شہداء کے ورثاء کے امدادی رقم کا اعلان کرے۔
6
وفاقی اور سندھ حکومت شہداء کی بیواؤں اور ان کی اولاد کو سرکاری نوکری فراہم کی جائیں ریاست کی یہ ذمہ داری ہے۔
![]()