تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہری پور کی ضلعی انتظامیہ کا دفعہ 144 کے تحت کم عمر اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل ڈرائیوروں کو اور بوتلوں میں پیٹرول کی فروخت پر پابندی عائد کردی

ہری پور کی ضلعی انتظامیہ کا دفعہ 144 کے تحت کم عمر اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل ڈرائیوروں کو اور بوتلوں میں پیٹرول کی فروخت پر پابندی عائد کردی

ہری پور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ہری پور کی ضلعی انتظامیہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت کم عمر اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل ڈرائیوروں کو اور بوتلوں میں پیٹرول کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس بارے میں ڈپٹی کمشنر ہری پورکی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ ضلع میں کم عمر اور ہیلمٹ کے بغیر موٹربائیک ڈرائیوروں کی غیر ذمہ دارانہ اور غیر محفوظ ڈرائیونگ سے آئے روز جان لیوا حادثات رونما ہو رہے ہیں جن میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ چنانچہ اس صورتحال کے سدباب کے لئے کم عمر اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے ڈرائیوروں کو پیٹرول کی فروخت پر پابندی لگادی گئی ہے۔علاوہ ازیں پیٹرول پمپوں کے لیے کھلی بوتلوں میں پیٹرول فروخت کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔حکم نامے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست، سیریز میں میزبان ٹیم کو برتری حاصل

ڈھاکا، (اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے