تازہ ترین
Home / اہم خبریں / رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید عطااللہ شاہ نے سانحہ تیزگام میں شہید ہونے والے، گمشدہ اور زخمیوں کے ورثاء سے ملاقات اور اظہار تعزیت

رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید عطااللہ شاہ نے سانحہ تیزگام میں شہید ہونے والے، گمشدہ اور زخمیوں کے ورثاء سے ملاقات اور اظہار تعزیت

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید عطااللہ شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ تیزگام ٹرین میں شہید ہونے والے، گمشدہ اور زخمیوں کے ورثاء سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ میں متاثر ہونے والوں کے گھروں پر جاکرتعزیت اور ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے سانحہ میں زخمی ہونے والوں کے ورثاء کو مشورہ دیا کہ وہ پنجاب میں جس ہسپتال میں داخل ہیں وہاں کا ڈسچارج سرٹیفکیٹ ضرور حاصل کریں تاکہ بوقت ضرورت استعمال کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا پیریڈ 28 دن ہے لیکن کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ کی کوشش سے رحیم یارخان انتظامیہ نے 10 دن میں رپورٹ دینے کا یقین دلایا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہداء، زخمیوں اور گمشدہ افراد کے ورثاء کے ساتھ ہر موڑ پر ہے اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں آخر میں انہوں نے شہداء کے مزید بلند درجات، زخمیوں کی صحتیابی اور گمشدہ افراد کی سلامتی کیلئے دعا بھی مانگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے