تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لاہور میں میٹرک کا طالب علم اغوا، ایک کروڑ روپے تاوان کی ڈیمانڈ، ساٹھ لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد طالب علم کو رہا کیا گیا

لاہور میں میٹرک کا طالب علم اغوا، ایک کروڑ روپے تاوان کی ڈیمانڈ، ساٹھ لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد طالب علم کو رہا کیا گیا

لاہور (نوپ نیوز) لاہور مانگا منڈی کا رہائشی میٹرک کا طالب علم اغوا، ایک کروڑ روپے تاوان کی ڈیمانڈ، ساٹھ لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد طالب علم کو رہا کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہرلاہور پنجاب کا وہ واحد ضلع  ہے جہاں پولیس فورس سب سے زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ وسائل کی بھی کوئی کمی نہیں، سیف سٹی کے کیمرے، ڈولفن، پولیس رسپانس یونٹ سمیت درجنوں دیگر فورسز کی موجودگی بھی بے سود ہے، جرائم کا گراف  نیچے آنے کی بجائے مزید بڑھنے لگا۔ شہرمیں گزشتہ سال کی نسبت اغوا برائے تاوان کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے، مانگا منڈی کےعلاقے میں پراپرٹی کا کام کرنے والے خالد محمود بٹ کے جواں سالہ بیٹے حسن رضا بٹ کو دن دیہاڑے ملتان روڈ سے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا گیا، اغوا کاروں نے خالد محمود بٹ سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور سات روز کی بات چیت کے بعد نوجوان کو ساٹھ لاکھ روپے ادائیگی کے بعد رہا کردیا پولیس کے مطابق ایک شخص کو شک کی بنیاد پرحراست میں لیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے