میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) اولڈ سیال کالونی نزد کھپرو بس اسٹینڈ پر اینٹی انکروچمنٹ ٹریبیونل میرپورخاص کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بخش مری محمد خان کھٹی کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ پبلک پارک پر قائم تجاوزات کو گرادیا گیا۔ عبدالحق نامی شخص کی درخواست پر اینٹی انکروچمنٹ ٹریبیونل کی ہدایات پر اینٹی انکروچمنٹ فورس کے ایس ایچ او محبت سیٹھارج انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل میونسپل میرپورخاص محمود احمد سمیت متعلقہ عملے شاھد سومرو، اے ایس آئی اجیت سمیت بلدیہ، ریوینیو اور انکروچمنٹ فورس کے اہلکاروں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا۔
![]()