تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خواتین کے تنازع پر ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک مسجد میں چھریاں چل گئیں، چھریوں کے وار سے نمازی زخمی

خواتین کے تنازع پر ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک مسجد میں چھریاں چل گئیں، چھریوں کے وار سے نمازی زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) خواتین کے تنازع پر مسجد میں چھریاں چل گئیں، چھریوں کے وار سے نمازی زخمی، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، کراس رپورٹ کے لئے مخالف فریق بھی مبینہ خود کوزخمی کرکے ہسپتال پہنچ گیا، پولیس نے دونوں جانب کی الگ الگ کراس رپورٹس درج کرلیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود بستی میکن میں واقع مکی مسجد کے اندر ظہر کی نماز کے وقت اذان دینے کے دوران ملزمان نے خواتین کے تنازع پر لاتوں مکوں اور چھریوں کے وار سے اپنے مخالف کو شدید زخمی کرلیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے، زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر چار افراد ساکنان بستی میکن کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ اس دوران کراس رپورٹ کرنے کے لئے مخالف فریق کا ایک نوجوان مبینہ طور پر خود کو فائرنگ سے زخمی کرکے ہسپتال پہنچ گیا اور پولیس کو بتایا کہ وہ بند دریائے سندھ بستی میکن پر جارہا تھا کہ مخالف فریق کے تین افراد نے فائرنگ سے اسے زخمی کیا۔ پولیس نے اس کی رپورٹ پر بھی اس کے مخالف تین افراد کے خلاف بھی اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے