تازہ ترین
Home / اہم خبریں / رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان درانی کی ہنگامی پریس کانفرنس، آزادی ملین مارچ ہر صورت کریں گے جے یو آئی تصادم نہیں چاہتی ہے

رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان درانی کی ہنگامی پریس کانفرنس، آزادی ملین مارچ ہر صورت کریں گے جے یو آئی تصادم نہیں چاہتی ہے

بنوں (رپورٹ: ملک سلمان اعوان) رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان درانی کی ہنگامی پریس کانفرنس، اکرم خان درانی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ملک میں آزادی ملین مارچ کی بات ہورہی ہے آزادی ملین مارچ ہر صورت کریں گے جے یو آئی تصادم نہیں چاہتی ہے۔ گرفتار لوگ کو رہا کریں، ملک میں مہنگائی و بحران ہے، تاجر، ڈاکٹرز، واپڈا یونین احتجاج کی حمایت کرتی ہے کل سے قافلے کا سلسلہ جاری ہوگا جنوبی اضلاع کے قافلے کی قیادت میں کروں گا ہمارا آزادی ملین مارچ 126 دن دھرنے کی طرح نہیں ہوگا، آزادی ملین مارچ کا فیصلہ جے یو آئی کا نہیں پوری اپوزیشن جماعتوں کا ہے، ہمارا آزادی ملین مارچ پرامن ہے 27 اکتوبر کا دن بطور یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، 27 اکتوبر کا دن کشمیریوں کے ساتھ بطور یکجہتی منائیں گے، جے یو آئی نے پندرہ ملین مارچ کئے ہیں، انصار السلام جے یو آئی کی بردار تنظیم ہے، انصار السلام پر لگائی گئی پابندی جے یو آئی اس کی مذمت اور مسترد کرتی ہے۔ رہبر کمیٹی وزیر اعظم عمران خان سے استعفی چاہتی ہے، آزادی مارچ ریڈ زون میں داخل نہیں ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے