تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سیکریٹری بلدیات کراچی کا ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور چیئرمین بلدیہ غربی کے ہمراہ بلدیہ غربی کے مختلف علاقوں کا دورہ

سیکریٹری بلدیات کراچی کا ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور چیئرمین بلدیہ غربی کے ہمراہ بلدیہ غربی کے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ نے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ فیاض سولنگی اور چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کے ہمراہ بلدیہ غربی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے صفائی مہم کے دوران کیئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی مہم کے دوران بیک لاک کے خاتمہ کیلئے خصوصی اقدامات کیئے گئے تھے جبکہ تمام سڑکوں، شاہراہوں اور اندرونی گلیوں سے کچرے کی منتقلی کو یقینی بنایا گیا سیکریٹری بلدیات نے بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا روز مرہ کی بنیاد پر جنریٹ ہونے والے کچرے کی منتقلی کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے، قبل ازیں چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے سیکریٹری بلدیات اور ڈپٹی کمشنر کو بلدیہ غربی کا سوونیئر بھی پیش کیا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے