میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں دیسی شراب فروش و مختلف مقدمات میں مطلوب جرائم پیشہ عناصر اور روپوش ملزمان کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، شراب برآمد، مقدمات درج۔ ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود دیھ نزد دیہی پھاٹک کامیاب چھاپہ مار کاروائی، ملزم ارشد لغاری گرفتار، ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ ٹنڈو جان محمد تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایڈیشنل ایس ایچ او جھڈو کی متعلقہ تھانے کی حدود دیھ 371 میں کامیاب کاروائی، ملزم نظر محمد کھوسو گرفتار، ملزم کے قبضے سے 505 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ جھڈو تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ایس ایچ او پھلاڈیوں کی متعلقہ تھانے کی حدود میں کامیاب کاروائی، ملزم محمد ندیم نکرچ گرفتار، ملزم تھانہ پھلاڈیوں کے قتل باالسبب کے مقدمہ میں پھلاڈیوں پولیس کو مطلوب تھا۔
ایس ایچ او تعلقہ کی متعلقہ تھانے کی حدود میں کامیاب کاروائی، مطلوب ملزم امجد آرائیں گرفتار، ملزم تھانہ تعلقہ کے سرقہ بالجبر کے مقدمہ میں تعلقہ پولیس کو مطلوب تھا۔
ایس ایچ او ڈینگان بھرگڑی کی متعلقہ تھانے کی حدود میں کامیاب کاروائی، روپوش ملزم بنام امیر حسن ٹنگڑی گرفتار، ملزم تھانہ نوؑکوٹ کے بلوے کے مقدمہ میں نوؑکوٹ پولیس کو مطلوب تھا۔
![]()